لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب میں بلند ترین عمارت بنانے کی تیاریاں، یہ کب اور کہاں تعمیر کی جائے گی؟ حیران کن تفصیلات آگئیں۔اربن یونٹ لاہورکینال پر پنجاب کی بلند ترین عمارت کی تعیمر کےڈیزائن اور فزیبلٹی کے لیے کنسلٹنٹ مقرر، اربن یونٹ کےسی ای او خالد شیردل اور کنگ بھائی ڈجی سول پرائیوٹ لمیٹیڈ کے
ایڈوائزر حیدر زمان قریشی نے معاہدے پر دستخط کیے۔ پنجاب کی بلند ترین اور پاکستان کی دوسری بلند ترین کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر کے لیے اربن یونٹ ڈجی سول گروپ کو تعمیراتی ڈیزائن اور مکمل فزبیلٹی پرماہرانہ رہنمائی فراہم کرے گا، حکام کے مطابق یہ فلک بوس عمارت لاہور کےصدیوں پرانے ثقافتی ورثےاور موجود دور کے جدید فن تعمیرکےاشتراک کا نمونہ ہوگی۔ یہ عمارت کینال روڈ پر بنائی جائے گی جس میں بہترین اورپرتعیش رہائشی سہولیات، کاروباری مراکز، تفریح کے مواقع اوردفاتر کے لیے جگہ کا انتظام ہو گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ شہر کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا شاندار منصوبہ ہو گا، جوایک چھت تلے تمام سہولیات فراہم کرے گا، فن تعمیر کے اس شاہکار کی تکمیل سے شہری علاقوں میں آبادی کے دباؤ کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل اور جگہ کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔