ماسکو……..نئے سال کی آمد کیا ہوئی پوری دنیا ہی جشن میں مصروف ہو گئی اورلوگ اپنی سالانہ چھٹیوں کا سیزن انجوائے کرنے لگے۔روس کے دارالحکومت ماسکو میں دنیا کی سب سے بڑی آئس رِنک میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور اسکیٹنگ کے ایڈونچر سے لطف اندوزہوتے دکھائی دئیے۔شہر کے آئس کمپلیکس میں موجود اس انوکھے تفریحی مقام پر آئس اسکیٹنگ کے ساتھ ساتھ آئس ہاکی کھیلنے کی سہولت بھی موجود ہے۔ 20ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلی یہ آئس رِنک ماسکو کے پرانے سوویت آل رشین ایگزی بشن سینٹر پر ڈیزائن کی گئی ہے جہاں متعدد کیفے اور اسکیٹس کی بلیڈز تیز کرنے کے مخصوص اسٹیشن بھی موجود ہیں۔