counter easy hit

بریکنگ نیوز: ۔ کرکٹ بورڈ نے پاکستان سُپر لیگ منسوخ کر دی، شائقین کرکٹ کو زبردست دھچکا ۔۔

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو منسوخ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ لاہور میں پی سی بی اور فرنچائزز مالکان کا اجلاس ہوا۔ پی سی بی نے فرنچائزز مالکان سے مشاورت کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔
پی سی بی نے براڈ کاسٹنگ ٹیم کو فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ایک فرنچائز غیر ملکی کھلاڑیوں کی وطن واپسی کی وجہ سے مزید نہیں کھیلنا چاہتی۔ قبل ازیں کورونا وائرس کے پیش نظر فلائٹ آپریشن بند ہونے کے ڈرسے پی ایس ایل میں شامل 10 غیرملکی کھلاڑی اور ایک کوچ اپنے اپنے وطن واپس روانہ ہو گئے تھے۔ اس کے علاوہ پی ایس ایل فائیو میں میچز میں تماشائیوں کی تعداد بھی بہت مایوس کن رہی اور ایونٹ کا رنگ پھیکا پڑنے لگا۔ بعدازاں پی ایس ایل کے میچز کو تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اب حتمی طور پر ایونٹ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا مریضوں کی تعداد 180 ہوگئی ہے۔

PSL Teams

PSL Teams

PSL team captains with Squash legend Jehangir Khan and PSL Trophy

PSL team captains with Squash legend Jehangir Khan and PSL Trophy

Improtant reason behind PSL postponned

Improtant reason behind PSL postponned

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website