لندن(ویب ڈیسک) نامور برطانوی ماڈل تمارا اکیلسٹون لٹ گئیں ۔ موصوفہ کے 10 ارب روپے مالیت کے زیورات چوری ہوگئے۔برطانیہ کے معروف فارمولا ون گروپ کے سابقہ چیف ایگزیکٹو برنی اکیلسٹون کی صاحبزادی و مقبول ماڈل تمارا اکیلسٹون کو اُس وقت بڑے دھچکے کا سامنا کرنا پڑا
ڈرامہ ’عہدوفا‘ کے ’گلزارحسین ‘ اصل میں کون ہیں اور کیاانکا تعلق واقعی ڈیرہ غازی خان سے ہے؟جانیے
جب اُن کی غیر موجودگی میں چور 10 ارب 33 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے زیورات چرا کر رفوچکر ہو گیا۔ماڈل کے ترجمان نے چوری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم شخص کی جانب سے تمارا اکیلسٹون کے گھر پر چوری کی گئی جس کے نتیجے میں وہاں موجود 10 ارب 33 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی انگوٹھی، بالیاں اور بریسلیٹ چرا لیے گئے۔ اس کارروائی کے بعد سے تمارا فیملی غصے کی کیفیت میں ہے تاہم اس ضمن میں نجی سیکیورٹی پولیس سے تعاون کر رہی ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں چوری سے متعلق مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے مطلع کیا گیا تاحال تفتیش جاری ہے لیکن اب تک کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔’دی سن‘ نامی جریدے کے مطابق تمارا اکیلسٹون کے چوری شدہ زیوارات اُن کے والد نے انہیں شادی کے موقع پر بطور تحفہ دیئے تھے، یہ چوری کی واردات محض 50 منٹ میں ہوئی اور اس دوران کی گئی کہ جب تمارا اکیلسٹون کرسمس کی چھٹیاں منانے کے لیے ملک سے باہر ہیں۔معروف جریدے کے مطابق کین سنگٹن ہوم مہنگی ترین جگہ سمجھی جاتی ہے جہاں تمارا نے 55 کمروں پر مشتمل گھر 9 ارب روپے میں خریدا تھا۔ اس جگہ کو دنیا بھر کی امیر شخصیات کا مسکن کہا جاتا ہے جہاں برطانوی شہزادے پرنس ہیری کی فیملی بھی رہا کرتی ہے جب کہ دنیا کی مشہور ترین کمپنیز کے روح رواں بھی وہیں رہائش پذیر ہیں۔