counter easy hit

موٹر سائیکل سوار شہری ، ساتھ جوان بیٹی اور 30 بور کی گولی کا خول ۔۔۔۔

Bike rider citizen, young daughter and 30 bore bullet cover ...

کراچی (ویب ڈیسک) گلستان جوہر میں بیٹی کیساتھ موٹر سائیکل پر جانے والا شخص پر اسرار فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر رابعہ سٹی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جسکی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت 60سالہ جاوید اقبال ولد قاری عبدالباری کے نام سے کی گئی۔ایس ایچ او صفدر مشوانی کے مطابق مقتول اپنی بیٹی کو گھر سے دارالصحت اسپتال چھوڑنے جا رہا تھاکہ نامعلوم سمت سے گولی اسکی گردن کے پچھلے حصے میں آ کر لگی جسکے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔مقتول کی بیٹی کے مطابق اسپتال جاتے ہوئے رابعہ سٹی کے قریب اچانک ایک فائر ہوا اور والد موٹر سائیکل سے گر گئے ،والد کو شدید زخمی حالت میں رکشہ میں ڈال کر اسپتال پہنچی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ، مقتول کی بیٹی نے پولیس کو بتایا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی یا لین دین کا کوئی معاملہ نہیں تھا ، پولیس کو جائے وقوع سے 30 بور پستول کا ایک خول ملا ہے ،مقتول جاوید اقبال ملیر جعفر طیار سوسائٹی کا رہائشی تھا اور پرائیویٹ کمپنی کا ملازم تھا ۔پولیس کے مطابق واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website