counter easy hit

’’جسے اللہ ہدایت دے وہی ہدایت پانے والا ہے‘‘۔۔۔ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے زندگی کا بڑا فیصلہ کرلیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کمپنی کے بورڈ سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے بل گیٹس نے فلاح بہبود کی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کے لیے مائیکرو سافٹ کے بورڈ سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے جب کہ انہوں نے برکشائر بورڈ سےبھی علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ بورڈ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ وہ عالمی صحت، ترقی، تعلیم اور ماحولیاتی تبدیلی پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مائیکرو سافٹ ہمیشہ ان کی زندگی کے معاملات کا اہم حصہ رہے گی اور وہ اس کی لیڈرشپ کے ساتھ رابطے جاری رکھیں گے۔ 65 سالہ بل گیٹس کا کہنا تھا کہ وہ اس اگلے مرحلے کو دوستیاں اور شراکت داریاں قائم کرنے کے لیے ایک موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں جو ان کے لیے سب سے اہم ہے۔ مائیکرو سافٹ کے بانی نے اپنی کمپنیوں کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے دنیا کو درپیش چیلنجز کے حل کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ واضح رہےکہ امریکی جریدے فوربز نے رواں سال دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں بل گیٹس کو دنیا کی دوسری امیر ترین شخصیت قرار دیا۔

BIL GATES FILE PHOTO

BIL GATES WITH SAINT

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website