لاہور (جیوڈیسک) زمبابوے کے خلاف سیریز کے آخری ون ڈے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مشکوک باؤلنگ ایکشن کا شکار ہونے والے بلال آصف کلیئرنس ٹیسٹ کے لیے 19 اکتوبر کو چنائے میں اِن ایکشن ہوں گے۔
باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہونے کے چودہ روز کے اندر انہیں آئی سی سی کی منظور شدہ کسی بھی بائیو مکینک لیب میں ایکشن ٹیسٹ دینا تھا، بلال آصف باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کے لئے اٹھارہ اکتوبر کو بھارت روانہ ہوں گے جہاں اگلے روز وہ ٹیسٹ دیں گے۔