کراچی (یس ڈیسک) کیسی عجیب بات ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر میں سیاسی گفتگو نہیں ہوتی، امین فہیم نے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا۔ انھوں نے کہا کہ میں مشرف کا یار نہیں، اگر ہوں تو مشرف کو گارڈ آف آنر دے کر کس نے رخصت کیا؟
آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم نے کہا کہ پرویز مشرف کی ایسی پوزیشن نہیں کہ سندھ حکومت کو گراسکیں۔شاہ زیب خانزادہ نے سوال امین فہیم سے سوال کیا کہ بلاول نےپیغام میں لکھاکہ آمر کا جو یا رہے وہ غدار ہے ،
امین فہیم نے جواب دیا کہ وہ مشرف کے یار نہیںاور اگرہیں تومشرف کوگارڈآف آنردے کرکس نےرخصت کیا۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر نے شاہ زیب خانزادہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاسی معاملات پر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اب تک کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔