counter easy hit

’’مولانا صاحب ہم آپ کا اس کام میں بلکل ساتھ نہیں دے سکتے۔۔۔۔ ‘‘بلاول بھٹو اور شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کو دوٹوک جواب دے دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی سیاسی و مذہبی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس پرسوں ( پیر ) کے روز منعقد ہو گی ۔اسلام آباد میں ہونے والی اے پی سی کی صدارت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ تاہم مولانا فضل الرحمان کو اس حوالے سے بڑا جھٹکا لگا ہے کیونکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے چئیرمین اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اے پی سی میں نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی سیاسی و مذہبی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس پرسوں ( پیر ) کے روز منعقد ہو گی جس میں مولانا فضل الرحمان نے 19اگست کو اے پی سی بلائی ہے لیکن اسی دن بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان جا رہے ہیں، بلاول بھٹو ایک ہفتے کے دورے پر گلگت جارہے ہیں اس لیے وہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کا یہ دورہ پہلے سے ہی طے تھا اور وہ آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جہاں اس پر مزید مشاورت کی جائے گی۔دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کمر کی درد میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں دس دن کے آرام کا مشورہ دیا ہے اس لیے وہ بھی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی جماعتیں مسئلہ کشمیر پر پیدا شدہ صورتحال پہ غور و خوص کریں گی ۔ اے پی سی میں سینیٹ میں ناکام ہونے والی تحریک عدم اعتماد کے اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔بتایا گیا ہے کہ اے پی سی میں موجودہ حکومت کے خلاف مشترکہ احتجاجی حکمت عملی طے کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا لیکن پاکستان مسلم لیگ ن کے چئیرمین اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اے پی سی میں نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

bilawal bhutto, and, shehbaz shareif, told, molana fazal ur rahman, that, they, could, not, do, for, him, anymore

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website