counter easy hit

بلتستان انتخابات کو آزادانہ اور شفاف بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے، بلاول بھٹو زرداری نے نئیر حسین بخاری کو گلگت بلتستان طلب کرلیا،

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں پندرہ نومبر کو منعقد ہونے والے انتخابات کو آزادانہ صاف اور شفاف بنانے کیلئے پارٹی کی حکمت عملی پر عملدرآمد کیلئے فیصلے کئے ہیں سابق چیرمین سینٹ و سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری ہنگامی دورہ پر گلگت روانہ ہو گئے ہیں چیرمین بلاول بھٹو نے پارٹی سیکرٹری جنرل نیر بخاری کو مشاورت کیلئے اسلام آباد سے واپس گلگت طلب کیا ہے چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سیکرٹری جنرل نیر بخآری گلگت بلتستان کی تنظیم اور پارٹی امیدواران کے ساتھ مشاورت سےگلگت بلتستان میں آمدہ انتخابات میں ممکنہ سرکاری سیاسی اور انتظامی مداخلت روکنے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کریں گے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخآری انتخابی عمل کے آخری روز تک چیرمین بلاول بھٹو کے ہمراہ ہونگے اور انتخابی عمل کی تکمیل تک پارٹی تنظیموں کی قانونی مدد اور راہنمائی بھی کریں گے موثق زرائع کے مطابق پیپلز پارٹی عالمی اور ملکی میڈیا کو ہر پولنگ سٹیشن کی لمحہ بہ لمحہ صورت حال سے آگاہ رکھنے کیلئے مانیٹرنگ سیل کا قیام بھی عمل میں لائے گی پارٹی عہدیداران پر مشتمل انتظامی امدادی اور نگران کمیٹیاں تشکیل دی جاییں گی باخبر زرائع کے مطابق ہر حلقہ انتخاب سے ووٹنگ کے عمل سے لیکر گنتی اور پولنگ ایجنٹس کو فراہم کردہ تصدیقی نتائج کے حصول تک کا مربوط نظام وضح کر لیا گیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخآری نے گلگت بلتستان روانگی سے قبل اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیرمین بلاول بھٹو کے گلگت بلتستان کی ہر تحصیل میں کامیاب جلسوں میں ووٹرز پی پی پی کے حق میں فیصلہ دے چکے ہیں پندرہ نومبر کو صرف رسمی اعلان ہوگا انہوں نے کہا کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے کونے میں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی عوامی اپنائیت کا مظاہرہ کرکے گلگت بلتستان کے بزرگوں خواتین اور نوجوانوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے نیر بخآری نے کہا کہ گلگت بلتستان کی پارٹی تنظیم نے قائد عوام کے وطن دوستی بی بی شہید کی خدمات کو عوام الناس اور بلخصوص نوجوان نسل میں عام کرنے میں اہم کردار کیا ہے انہوں نے کہا کہ
گلگت بلتستان انتخابات میں وفاقی وزرا کا سرکاری و حکومتی وسائل کا استعمال قبل از وقت دھاندلی ہے حکمرانوں کا لب و لہجہ بد تہزیبی کی حدیں عبور کر رہا ہے نیر بخآری نے حکومتی وزرا مشیروں کو خبردار کیا ہے کہ دھونس دباؤ دھاندلی کی ہر ممکنہ کوشش اور حربے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے پیپلز پارٹی کے جیالے ووٹ کی حرمت اور تقدس پر پورا پہرہ دیں گے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website