کراچی(یس نیوز) کراچی میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے سندھ کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج شام طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق بلاول ہائوس میں طلب کئے گئے اجلاس میں سندھ میں جاری ازسر نو تنظیم سازی سے متعلق کمیٹی کے سربراہ پارٹی چیئرمین کو رپورٹ پیش کریں گے جبکہ 18 اکتوبر کو جلسے کے بجائے ریلی نکالنے کی تجویز پر بھی غور ہوگا۔ذرائع کے مطابق ریلی اسٹارگیٹ سے کارساز تک نکالنے کی تجویز دی جائے گی، جس کی سر براہی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔آج ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنمانثاراحمد کھوڑو، مولابخش چانڈیو، سیدہ نفیسہ شاہ اور راشد ربانی بھی شرکت کریںگے۔