این اے 60کی ہر گلی ہر محلے میں پی پی کا علم بلند کریں گے، راجہ عمران حیدر ایڈووکیٹ اور ان کی ٹیم کی سابق صدرچکلالہ کینٹ 1اقبال خان خٹک کیساتھ ملاقات
راولپنڈی (ںامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی چکلالہ کینٹ 1کے سابق صدر اقبال خان خٹک اور راجہ عمران حیدرڈویژنل صدر بلاول بھٹو فورس کی خصوصی ملاقات ہوئی جس میں بلاول بھٹوفورس کے ڈویژنل اور سٹی کے عہدیداروں نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پرراجہ عمران حیدر ایڈووکیٹ نے کہا کہ اقبال خان خٹک پیپلز پارٹی کے جیالوں کے اتحاد کے داعی ہیں اور انکے بھرپور تعاون سے بلاول بھٹوفورس اورپیپلز پارٹی کینٹ 1کے تمام سابقہ اور موجودہ عہدیداران اور ذیلی تنظیمیں متحد ہو کر ہر گلی اور ہرمحلے میں این اے60کیلئے پارٹی کے متفقہ امیدوار جناب مختار عباس کیلئے مہم چلانے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔
اس موقع پر سابق صدر چکلالہ کینٹ ون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو شہید کا فلسفہ روز روشن کی طرح عیاں ہے اور جیسے پارٹی کارکن اور جیالے ہماری پارٹی میں ہیں ان کی مثال نہیں ملتی۔ ان کی تمام تر صلاحتیں پارٹی کیلئے وقف ہیں انہوں نے راجہ عمران حیدرایڈووکیٹ ڈویژنل صدر بلاول بھٹو فورس،نذر شاہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی، شیخ فیاض ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری ،ملک حیدر، سٹی صدر بلاول بھٹو فورس، شیخ سہیل فنانس سیکرٹری بلاول بھٹو فورس، سید معارف عمران شاہ ڈویژنل جوائنٹ سیکرٹری اور بلاول بھٹوفورس کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔ جنہوں نے پارٹی کی انتخابی مہم کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی میں اتحاد کی روش کو فروغ دیا اور تمام جیالوں اور دیرینہ کارکنوں کو ایک فورم پر اکھٹا ہونے کا موقع فراہم کیا ہے۔