counter easy hit

بلاول بھٹو ایم کیو ایم کی تعریفیں کرنے لگے

Bilawal Bhutto praises MQM's

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  سیاسی اختلافات کے باوجود  ایم کیوایم کی جانب سے جمہوری و آئینی حقوق کی بات کرنے پر اظہار ستائش کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کے بعد کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایوان میں ایم کیوایمنے سابق  صدر زرداری کے پروڈکشن آرڈرز کے اجراء کا مطالبہ کیا،  خطاکار ثابت ہونے تک کسی کا بھی  ملزم کا حق ہے،  صدر زرداری نے پورے ایک سال تفتیش میں مکمل تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کا ملک سے باہر جانے کا خدشہ تھا نہ ان پر فرد جرم عائد کی گئی، ان  کو اس لئے گرفتار کیا گیا تاکہ بجٹ کو دھاندلی سے منظور کرایا جاسکے،  اہلیان نواب شاہ بجٹ سیشن میں نمائندگی سے محروم کردئیے گئے ہیں،  ملکی تاریخ میں پہلی بار چار اراکین اسمبلی گرفتار ہیں اور ایوان میں پیش نہیں کئے گئے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے خوشی کی بات ہے کہ میرے صوبے سے کسی کو وزارت ملی،  امید کرتا ہوں کہ عمران خان نے کراچی سمیت پورے ملک سے جو وعدے کئے، وہ پورا کریں گے،  عمران خان نے کراچی سے جو وعدے کئے، بدقسمتی سے ایک بھی پورا نہیں ہوا،  کراچی کے لیے عمران خان نے ڈی سیلینیشن پلانٹ دینے کا وعدہ کی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مدد کو تیار ہے مگر عمران خان پیچھے ہٹ گئے،  کراچی کے لئے عمران خان نے کے فور منصوبے کی پوری فنڈنگ دینے کو کہا مگر وہ بھی نہیں ہوا،عمران خان نے کراچی پیکج کا کہا، اس پیکج کے فنڈز کافی نہیں، فنڈز دینے کا طریقہ ہی غیرقانونی ہے،  پورے ملک کی طرح کراچی کے ساتھ بھی دھوکا ہورہا ہے، ایم کیوایم کے دوستوں کے لئے خوش ہوں کہ ان کے پاس اضافی وزارت آگئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website