counter easy hit

جانا ہو گا جانا ہو گا ، سیلکٹڈ کو گھر جانا ہو گا ۔۔۔۔ بلاول بھٹو نئے نعرے کے ساتھ میدان میں آگئے

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق صدرآصف علی زرداری پرریاستی تشدد جاری ہے، ریاست مدینہ میں قیدی کو علاج کی سہولت نہیں۔حکومت کو سال ختم ہونے تک گھر جانا ہوگا، تمام سپورٹ مولانا صاحب کو دیتے ہیں، مشرف اور عمران کی حکومت ایک ، دونوں کا ایجنڈاجمہوری قوتوں کو جیل میں ڈالنا ہے۔ پیر کو سینٹرل جیل اڈیالہ میں اپنے والد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جب زرداری صاحب کو جیل شفٹ کیا گیا تو حکومت کے اپنے ڈاکٹروں نے علاج کا کہا لیکن ان کا علاج نہیں ہورہا۔نیب کے ڈاکٹرزکہہ رہے تھے کہ آصف زرداری کاعلاج ضروری ہے، ہم بار بار عدالت سے رجوع کرچکے ہیں اور عدالتی حکم کے باوجود ریاست انسانی حقوق پریقین نہیں رکھتی، نیب، حکومت اور جیل ڈاکٹروں کے کہنے پرعمل نہیں کیاجارہا۔یہ مدینہ کی ریاست ہے جس میں علاج کی سہولتیں نہیں مل رہیں، بھارتی پائلٹ کوطبی امدادجاتی ہے لیکن منتخب صدرکی صحت کو استعمال کررہے ہیں ہمیں دباؤمیں لارہے ہیں لیکن صدر زرداری مضبوط کردارکے مالک ہیں، عدالتوں میں اپنا مقدمہ لڑ رہے ہیں ہمیں امید ہے کہ انصاف ملے گا۔بلاول بھٹونے کہاکہ صدر زرداری پر جرم ثابت نہیں ہوا پھر بھی ظلم کیا جارہا ہے، سپریم کورٹ کی طرف سے ڈپٹی اسپیکر کے فیصلہ بارے انہوں نے کہاکہ سلیکٹ ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ اپنے اعلان پر قائم ہیں، مخالفین کو جیلوں میں رکھا گیا تو مولانا کی طرح سخت پوزیشن لینے پر مجبور ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ دھرنے کی سیاست سے حکومت کو گھر بھیجنے سے سسٹم کو نقصان پہنچتا ہے لیکن اگر جمہوری اور انسانی حقوق پر حملے کریں گے تو پھر ہم بھی دھرنے کے لیے مجبور ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر مخالفین کو جیلوں میں رکھا جائے گا تو پھر ہم بھی مولانا فضل الرحمان کی طرح اتنہائی پوزیشن لیں گے۔ تحریک انصاف پارلیمان کو عزت دے رہی ہے اور نہ ہی جمہوری نظام کو، اپنی بات پر قائم ہیں، سال کے آخر تک عمران خان کو گھر جانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ غداری کا الزام اقتدار بچانے کے لیے لگا دیا جاتا ہے۔ جس جماعت کو فنڈنگ بھارت سے ہو، وہ کس منہ سے دوسروں پر ”را“ کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگاتی ہے۔ آصف زرداری بیمار ضرور، مگر ان کا حوصلہ بلند ہے، وہ پہلے بھاگے نہ اب کہیں بھاگیں گے۔ ہمیں عدالت میں ضمانت کے لئے درخواست دائر کرنی چاہئے ۔ پہلے بھی ظلم برداشت کیا، اب بھی کرینگے لیکن کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ آزادی مارچ، پیپلز پارٹی کا مشاورتی اجلاس بلایا ہے۔ ہم ملک میں جمہوریت چاہتے ہیں، ہمارا آج بھی وہی موقف ہے۔ جمہوریت کا پرچم اٹھا کرآگے بڑھ رہے ہیں۔ عدالتوں کے اندر مقدمات کا سامنا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیاپاکستان اور مدینہ کی ریاست ہے کہ جس میں بھارتی پائلٹ کو بھی طبی سہولیات دی گئیں لیکن سابق صدر کا جیل میں علاج نہیں کروایا جارہا ۔

BILAWAL, BHUTTO, SAYS, SELECTED, MUST, HAVE, TO, GO, HOME

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website