میرپور (ویب ڈیسک) بلاول بھٹو کا یوٹرن، وزیراعظم کے اقوام متحدہ خطاب کی تعریف کر دی، چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں اچھی تقریر کی لیکن مقبوضہ کشمیر پر جو تاریخی حملہ ہوا، صرف اس پر ہی فوکس کرنا چاہیے تھا، انھیں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بات کرنی چاہیے تھی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو اچھا قرار دیدیا تاہم ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ ان کا فوکس کشمیر ہونا چاہیے تھا، انھیں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بات کرنی چاہیے تھی۔زلزلہ متاثرین کیساتھ ملاقات کے بعد میرپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق سے درخواست کرتی ہے کہ عوام کی ضرورت زیادہ ہے اس حساب سے مدد کی جائے۔یہاں کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور سٹاف کی ضرورت ہوگی، سندھ حکومت کی طرف سے مدد کریں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عوام مشکلات سے دوچار ہیں، حکومت کو جانا ہوگا۔سب کی سوچ اور مطالبہ ایک ہے کہ یہ حکومت دھاندلی زدہ ہے۔ ہمارا آزادی مارچ پر موقف واضح ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی دھرنے کی سیاست کے خلاف رہی ہے۔ اس سلسلے میں جلد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوگی۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا سفیر بننے کا مقصد یہ نہیں کہ صرف ایک تقریر یا ٹویٹ کریں، انہوں نے کشمیر کے ایشو پر 50 دن میں کتنے ممالک کا دورہ کیا ہے؟ پاکستان پیپلز پارٹی اور اپوزیشن نے کشمیر کے ایشو پر جوائنٹ سیشن کا کہا تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ایک خاص رشتہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بہن بھائی قید میں ہیں۔ کشمیریوں کا حق ہے کہ ان کو تمام انسانی حقوق ملیں۔ ہماری پوری کوشش ہے ہم اپنے مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کی آواز بلند کریں۔