سکھر پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف نہ کل نظریاتی تھے ، نہ آج نظریاتی ہیں ، خان صاحب جب سندھ میں خالی کرسیوں سے خطاب کرتے ہیں تو لہجہ اور سخت ہوجاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ہی لاڈلے ہیں اور دونوں ہی کے درمیان لڑائی ہورہی ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے لیے کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم (ن) لیگ کے خلاف الیکشن لڑنے جا رہے ہیں اور اس وقت کوئی بھی نواز شریف پر اعتماد نہیں کر سکتا، ہمارے دور میں بھی اس قسم کی افواہیں گردش کرتی تھیں کہ انتخابات وقت پر نہیں ہوں گے لیکن الیکشن وقت پر ہوں گے اور ایک نئی حکومت آئے گی۔