پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا۔
Bilawal Bhutto Zardari, chaired by emergency meeting of PPP leaders
پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کئے جانے کے بعد اجلاس کی صدارت کی جب کہ اجلاس میں شیری رحمان، نیئر بخاری اور فیصل کریم کنڈی شریک ہوئے۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے سپریم کورٹ کی جانب سے محفوظ کیے گئے پاناما کیس کے فیصلے کے بعد کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی۔ دوسری جانب سپریم کورٹ کے تین رکنی پاناما عملدرآمد بینچ کی جانب سے کیس کا فیصلہ محفوظ کئے جانے کے بعد وزیراعظم نواز شریف اور چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا اور آئندہ کی حکمت عملی پر رہنماؤں سے مشاورت کی۔ خیال رہے کہ پاناما عملدرآمد بینچ نے 10 جولائی کو جے آئی ٹی کی جانب سے پاناما کیس کی تحقیقاتی رپورٹ جمع کرائے جانے کے بعد مسلسل 5 سماعتوں کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔