اسلام آباد(یس اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جسٹس رٹائرڈ شریف حسین بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں پی پی پی چیئرمین نے پارٹی رہنما سید عمر شریف بخاری سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہاکہ والدین کا سایہ سر سے اٹھ جائے تو الفاظ اس دکھ کا احاطہ نہیں کر سکتے، آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے کہاکہ دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں درجات اور سوگواروں کو صبر عطا فرمائے۔بلاول بھٹو زرداری نے جسٹس رٹائرڈ شریف حسین بخاری کی پارٹی, کشمیر کاز اور ملک کے لیئے خدمات پر انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا۔