پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سمندر پار تنظیم نو کے لیے کو آرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے
کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین جناب بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی میں اصلاحات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے سمندر پار پاکستان پیپلز پارٹی کی تنبظیم نو اور انتظامی امور طے کرنے کیلئےخصوصی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس میں بشیر ریاض، راجا پرویز اشرف، رانا آفتاب، رحمان ملک، ندیم اصغر کائرہ، شرجیل میمن، افسر شاہد، اظہر بریلوی، حافظ طارق محمود اور چودھری عبدالمجید شامل ہیں، یہ کمیٹی بھی صوبائی تنظیموں کی طرح سمندر پارکارکنان سے رابطہ کرکے ان سے پارٹی کی تنظیم نو کے لیے تجاویز اور مشورے مرتب کرکے حتمی سفارشات تیار کرے گی اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے راہنمائوں قاری فاروق احمد فاروقی، جناب خان زاہد اقبال، جناب سید زاہد عباس، جناب ملک محمد اجمل نے کمیٹی کے ارکان خصوصاً نو منتخب چیئرمین یوسی لالہ موسیٰ ندیم اصغر کائرہ کو مبارک باد پیش کی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے دلی مسرت کا اظہار کیا اور اس فیصلے کو بروقت اورنہائت احسن اقدام قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی طرح بیرون ملک پارٹی کی تنظیم نو بھی اہم سنگ میل ثابت ہوگی اور ایسے لوگوں کو پارٹی عہدیدارمنتخب کیا جائے گا جو کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وژن کے مطابق بے لوث اور کارکنان کیلئے مفید ثابت ہوںگے۔