لاہور، فرانس (کامران گھمن) لاہور ہائی کورٹ وہ جس نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو سزائے موت دی تہی آج اس لاہور ہائی کورٹ کے سٹیج پر بہٹو کا نواسہ بول رہا تہا اور وکلا سن رہے تہے۔
ذوالفقار علی بھٹو کے قتل کے گواہ لاہور ہائی کورٹ کے وہ در و دیوار دیکہتے ہونگے کہ تاریخ نے ان پر ایک اور بہٹو کہڑا کر دیا ہے۔
جس بہٹو کو ” انصاف” کی قلم سے مارنے کی کوشش کی گئی وہ تو سوچ بن کر سفر کر رہا ہے. آج لاہور ہائی کورٹ کو اپنے احاطہ میں گونجنے والے 36 سال پہلے کے اس نعرے کی سمجھ تو آ ہی گئی ہوگی۔
یہ بازی خون کی بازی ہے
یہ بازی تم ہی ہارو گے…
ہر گہر سے بہٹو نکلے گا
تم کتنے بهٹو مارو گے …