وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اعتدال پسند اور رواداری کی آواز کمزور ہورہی ہے اور ہم اس بات میں مصروف ہیں کہ مذہبی تصادم کے بارے میں کیاغور کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ از ہائی نیس پرنس کریم آغا خان کی وزیر اعلیٰ ہائوس میں میزبانی کرناان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔اسماعیلی برادری کے روحانی پیشواء پرنس کریم آغا خان کے اعزاز میں وزیر اعلیٰ ہائوس میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب میںان کا کہناتھاکہ آپ کی اور آپ کے خاندان کی پاکستان کے لیے بے شمار خدمات ہیں ، از ہائی نیس آغا خان سوئم نےرائونڈ ٹیبل کانفرنس کے دوران پاکستان کی آزادی کے حصول کے حوالے سے اہم کردار ادا کیاتھا ۔
انہوں نے کہا کہ آج آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کی جانب سے کئے گئے رفاہی کام لاکھوں کی تعداد تک پہنچ چکا ہے اور اس سے پاکستان بھی مستفید ہورہاہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ اعتدال پسندی اور رواداری کی آواز کمزور ہورہی ہے اور ہم اس بات میں مصروف ہیں کہ مذہبی تصادم کے بارے میں کیا غور کیا جاسکتا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم جہالت کے اندھیروں کو صرف تعلیم کی روشنی سے ہی شکست دے سکتے ہیں اور ہم اس حوالے سے تبدیلی لائیں گے۔