کوئٹہ: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی کون بات کرے گا، سیاستدانوں کو اقتدار کے علاوہ کسی چیز کی پروہ نہیں۔نواز شریف اورعمران خان کا مسئلہ اقتدار ہے۔ ہزارہ والوں کی لاشیں ان دونوں کا مسئلہ نہیں۔کوئٹہ میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ کیا یہ دہشت گردی کا خاتمہ ہے کہ مسخ شدہ لاشیں مل رہی ہیں، کون بات کرے گا لاپتا ہونے والوں کی؟ کون بات کرے گا مسخ شدہ لاشوں کی۔انہوں نے کہا کہ سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب کو دیوار سے لگانے کی کوشش ہورہی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر چھوٹے صوبوں کو کالونی سمجھنے والے جان لیں یہ زیادتی ہے۔