اسلام آباد(یس اردو نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے آئی جی پولیس مشتاق مہر کو ٹیلی فون کیا اورکراچی سٹاک ایکسچینج پردہشتگردوں کے حملے کوناکام بنانے پر سندھ پولیس کو شاباش دی۔آئی جی سندھ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اسٹاک ایکس چینج پر حملے کے حوالے سے بریفنگ دی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدائت کی کہ شہید ہونے والے اہل کاروں نے قوم کے خاطر اپنی جانیں قربان کیںان کےاہل خانہ کی ہر ممکن سپورٹ کی جائے۔ سندھ پولیس آج اپنی بہترین پیشہ وارانہ مہارت کی وجہ سے کامیاب ہوئی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی اسٹاک ایکس چینج پر بزدلانہ حملے کو سندھ پولیس نے بہادری سے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنادیا۔تمام پاکستانی سندھ پولیس کے مشکور ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداریسندھ پولیس نے نہ صرف انسانی زندگیوں کو محفوظ کیا بلکہ بلکہ کامیابی سے پاکستانی معیشت کے مرکز کا بھی دفاع کیا۔