اسلام آباد(یس اردو نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔جس میں دونوں راہنماآئندہ ہفتے ہونے والی اے پی سی کے حوالے سے بھی مشاورت جس میں انھوں نے بجٹ کو مسترد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اسفند یار ولی نے کرونا وائرس کی وباء کو قابو کرنے میں حکومتی نااہلی پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پربلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت پر سے عوام کا اعتماد ختم ہوچکا ہے۔ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے. کوئی شعبہ ایسا نہیں کہ جہاں حکومت نے اپنی نااہلی کے ریکارڈ قائم نہ کئے ہوں، غریب آدمی تباہ ہورہا ہے اور عمران خان کو آئین پر تنقید سے فرصت نہیں. راتوں رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مافیا کو فائدہ پہنچایا گیا.پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام میں مزید مایوسی پیدا ہوگئی ہے.