counter easy hit

بلاول بھٹو زرداری کا لاڑکانہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان

Bilawal Bhutto Zardari to contest election from Larkana

Bilawal Bhutto Zardari to contest election from Larkana

 لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وہ لاڑکانہ سے اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی نشست پر انتخاب لڑیں گے لیکن وقت کا تعین پارٹی کرے گی۔

لاہور میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاڑکانہ سے انتخاب لڑوں گا لیکن وقت کا تعین پارٹی کرے گی،
اس وقت خیبر پختونخوا میں پاکستان پیپلز پارٹی سب سے بڑی وفاقی سیاسی جماعت ہے کیونکہ اس جماعت نے صوبے میں ہونے والے گزشتہ 3 ضمنی انتخاب جیتے ہیں۔ نوازشریف وزیراعظم اپناکام نہیں کرسکتے تومیں تیارہوں، عوام کی مدد سے 2018 میں اس ملک کا وزیراعظم بنوں گا۔ 2018 کے عام انتخابات  کے بعد ہر جگہ پیپلز پارٹی کا جھنڈا لہرائے گا، وزیر اعظم اور صدر کے گھروں پر بھی ہماری ہی پارٹی کا جھنڈا ہوگا۔

چیرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ملک بہت مشکل صورتحال سے دوچارہے، خیبر پختونخوا دہشت گردی کی سونامی میں ڈوب رہا ہے اور ہمارا نیشنل ایکشن پلان جھنگ کے ضمنی انتخاب کے بعد ختم ہوگیا ہے، ہمیں ایک غیر جانبدار اور قابل وزیرداخلہ چاہیے۔ اگر نواز شریف نے ہمارے 4 مطالبات نہ مانے تو ملک بھر سے گو نواز گو کا نعرہ لگے گا۔

کارکنوں کی جانب سے ’’رو عمران رو‘‘ کے نعروں پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ تو پہلے ہی رو رہے ہیں لیکن ان کے خلاف زیادہ نعرے نہ لگائے جائیں کیونکہ وہ ان کے پسندیدہ چاچا ہیں۔ سیاست ہمارے لئے خدمت ہے، اپنی صاف ستھری سیاست کو جی ٹی روڈ کی سیاست نہیں بناناچاہتے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website