بلاول بھٹو کا دورہ ملتان، تحریک انصاف کو سیاسی جھٹکا، شاہ محمود قریشی کے قریبی ساتھی سمیت تحریک انصاف کی تین وکٹیں اڑا دیں۔
ملتان: بلاول بھٹو نے دورہ ملتان کے دوران تحریک انصاف کو سیاسی جھٹکا لگا دیا۔ شاہ محمود قریشی کے قریبی ساتھی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کی اکٹھی تین وکٹیں اڑا دیں۔ ملک حسن راں، سابق ایم پی اے ملک عباس راں اور ملک ارشد راں پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ تینوں رہنماؤں نے بلاول بھٹو سے ملاقات میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی ارکان کی پی پی میں شمولیت کے موقع پر سید یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود بھی موجود تھے۔