پنجاب کےوزیر تعلیم رانا مشہود نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ابھی بچے ہیں ،ان کے بڑا ہونے میں وقت ہے،جب بڑے ہوجائیں تب ہی بڑوں کی باتیں کریں ۔
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود نے لودھراں میں اسکولوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 2018 ءسے پہلے الیکشن کی کوشش کرنے والے کسی کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں ، انہیں کندھا نہیں عوام کے جوتے ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین ایک سپاہی کا بیٹا ہے اتنا امیر کیسے ہوگیا، ساری چیزیں قوم کے سامنے آنی چاہئیں،پاکستان کو لوٹنے والوں کا عنقریب پورا احتساب ہوگا۔