پیپلز پارٹی کے چیئر پرسن بلاول بھٹو زرداری کے دورۂ امریکا کے موقع پر مختلف شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں اور انٹرویوز کے لیے واشنگٹن کی لابی فرم کی خدمات حاصل کی گئیں اور ان ملاقاتوں کے لیے فرم کو ایک لاکھ ڈالرز ادا کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق نیشنل پریئیر بریک فاسٹ اور سیاستدانوں سے ملاقاتوں کا انتظام لابی فرم گنسٹر اسٹریٹجیز ورلڈ وائڈ نے کیا تھا۔
فرم کے ترجمان اور پیپلز پارٹی کے سینئر لیڈر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کے ساتھ اس بات کی تصدیق کی کہ 2فروری 2018ء سے 2مارچ 2018ء کے درمیان گنسٹر کو ہائر کیا گیا تھا۔
پیپلز پارٹی نے 2فروری 2018ء کو بلاول بھٹو کا دورہ واشنگٹن شروع ہونے سے پہلے ہی لابسٹ جوناتھن اسٹیمبر کی فرم گنسٹر کو ادائیگی کر دی تھی۔