کراچی(یس نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پولیس کو غیر سیاسی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزرا اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی حکومت پر زور دیا کہ وہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کرے۔
بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ 18اکتوبر میں جاں بحق ہونے والے جیالوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب میں کارکنان کی بڑے پیمانے پر شرکت اور تیاریوں کے سلسلے میں کمیٹی بھی تشکیل دی۔