counter easy hit

مزدورڈے پر بلاول بھٹو کا کامیاب ترین جلسہ واضح پیغام ہے، پیپلز پارٹی ہی مزدورکوتحفظ دیتی رہیگی، قاری فاروق احمدفاروقی

پیرس(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزی راہنما قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مزدور ڈے پر عظیم الشان جلسہ کا انعقاد اس بات کی غمازی کر رہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح پاکستان پیپلز پارٹی ہی مزدوروں کے حقوق کیلئے لڑتی رہی ہے اور لڑتی رہیگی۔

جس طرح موجودہ حکومت ایمنسٹی سکیمیں لا کر سرمایہ داروں کو تحفظ دے رہی ہے اور مزدور کا قلع قمع کرنے میں مصروف ہے اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ آنے والے دور میں پھر مزدور طبقہ اپنے حقوق کیلئے ہمیشہ کی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کیلئے جدوجہد کریگا۔ موجودہ حکومت نے مزدور اور محنت کش طبقے سے جینے کی آس بھی چھین لی ہے ۔
دائود چورنگی ملیر کے کامیاب  جلسہ  عام نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں بڑبڑاہٹ بتارہی ہے کہ  جلسہ  نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے اور اب حکومت کواپنی دیواریں گرتی نظر آنے لگی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بلاول کا چلایا ہوا تیر مخالفین کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو  اور  شہید  محترمہ  بینظیر بھٹو  کی روایت کو  بلاول بھٹو  نے زندہ رکھا اور ایک بہترین انتہائی کامیاب ایونٹ اپنے نام کیا

 

bilawla bhutto, jalsa, on, malir, at, labor day, depicts, that, only, PPP, will, address, the, poor, in, all, fields

bilawla bhutto, jalsa, on, malir, at, labor day, depicts, that, only, PPP, will, address, the, poor, in, all, fields