امریکی جریدے نے چار سو امیر ترین امریکی شخصیات کی 36 ویں سالانہ فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق بل گیٹسبدستور پہلے نمبر پر آئے ہیں۔
مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس مسلسل 24 ویں بار پہلے نمبر پر آئے ہیں۔ بل گیٹس کے اثاثوں کا مجموعی حجم 89 ارب ڈالر بتایا گیا ہےجبکہ دوسرے نمبر پر ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس ہیں جن کے اثاثے 81.5 ارب ڈالر ہیں۔ تیسرے نمبر پر وارین بوفے 78 ارب ڈالر اور چوتھے نمبر پر فیس بک کے بانی مارک زکربرگ ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 71 ارب ڈالر ہے۔ چار سوافراد پر مشتمل فہرست میں ڈونلڈ ٹرمپ 92 درجے تنزلی کے بعد 248 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 3.1 ارب ڈالر ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2016 میں ڈونلڈ ٹرمپ اس فہرست میں 156 ویں نمبر پر تھے۔ فوربس کے مطابق نیویارک میں ریئل اسٹیٹ کے کاروبار میں آنے والی مندی اور انتخابی مہم کے دوارن آنے والے اخراجات کی وجہ سے ٹرمپ کے اثاثوں میں ایک سال کے اندر 60 کروڑ ڈالر کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔