counter easy hit

بلاول بھٹو نے میاں صاحب اور عمران خان پر طنز کے تیر چلا دئیے

ڈہرکی:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر ہماری جانب سے کیے جانے والے چار مطالبات نہ مانے گئے تو نقصان میاں صاحب کا ہی ہوگا اس حکومت میں قوم کو دہشتگردی کے خلاف اکٹھا کرنے کی اہلیت ہی نہیں ہے۔

دی یس اردو نیوز  کو دستیاب اطلاعات کے مطابق چیئرمین پی پی پی ڈہرکی میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے جہاں ان کے ہمراہ پی پی پی کے کئی سینئر رہنما اور مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم قومی سلامتی کمیٹی کی تنظیم نو کرنا چاہتے ہیں تاکہ وزیر داخلہ کا احتساب ہوسکے،میاں صاحب کی بدترین حکومتی پالیسی نے قوم کو منتشر کردیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کشمیر میں جاری مظالم پرمیاں صاحب عالمی حمایت سمیٹنے میں ناکام رہے اورپاکستان عالمی سطح پر تنہا ہوتا جا رہا ہے۔

چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سب سے زیادہ دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے جہاں کے قانون دانوں کو بےدردی سے قتل کیا گیا،دوسری دفعہ پولیس سنٹر پر حملہ کرکے قانون نافذ کرنے والوں کو شہید کیا گیا۔ دہشتگرد ہمارے بھائیوں،بہنوں،مائوں اور بچوں کو شہید کر رہے ہیں لیکن ہمارے حکمران صرف ایک بیان دینے کے بعد خاموشی اختیار کرلیتے ہیں اس حکومت میں قوم کو دہشتگردی کے خلاف اکٹھا کرنے کی اہلیت ہی نہیں ہے بلکہ یہ تو ابھی تک اچھے اور برے کی پالیسی سے باہر نہیں نکل سکی ہے۔

پاناما لیکس کیس کی تحقیقات پر بات کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ یہ چھوٹا موٹا اسکینڈل نہیں بلکہ دنیا کا سب سے بڑا کرپشن اسکینڈل ہے آپ نے خود کہا تھا کہ احتساب آپ سے شروع ہونا چاہیے لیکن حدیبیہ پیپر مل،پیلی ٹیکسی،سستی روٹی،پاناما پیپرز،ماڈل ٹائون کا قتل عام سمیت کوئی بھی اسکینڈل ہو لیکن آپ نے کبھی بھی جواب نہیں دیا لیکن اب آپ کو جواب دینا ہوگا پاناما پیپرز پر آپ کو احتساب بل پاس کرنا پڑے گا ورنہ جوڈیشل کمیشن نہیں چلے گا،اگر جوڈیشل کمیشن نہ چلا تو پھر آپ کی حکومت بھی نہیں چلے گی۔

بلاول بھٹو نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چچا عمران اب بہت ہوچکا،آپ روزانہ سٹیج پر کھڑے ہو کر جھوٹے الزام لگاتے ہو، آپ نے میری ماں پر بھی الزامات لگائے تھے۔آپ میرے والد کی تو بات کرتے ہو لیکن ذرا لوگوں کو اپنے باپ اکرام اللہ نیازی کا بھی تعارف کرائو لوگوں کو بتائیں کہ استاد حمید گل اور آپ نے بینظیر بھٹو کے خلاف سازش کرائی تھی چچایہ بھی بتائیں کہ انکل پاشا نے آپ کی کتنی مدد کی تھی۔میری زبان نہ کھلوائیں،اپوزیشن کو ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔اگر آپ مائنس ون کا مطالبہ کریں گے تو میں بھی مائنس ون کا مطالبہ کروں گا اور پھر تحریک انصاف کا سربراہ شیخ رشید ہوگا لیکن وہ آپ سے بہتر کام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب اقتدار کے لالچ میں اندھے ہوچکے ہیں میں اس اقتدار کی اندھی لڑائی میں نہیں پڑنا چاہتا کیونکہ سیاستدانوں کا کام ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہوتا ہے اس لیے پیپلز پارٹی نے چار مطالبات کیے۔میاں صاحب ہمارے چار مطالبات مان لیں ورنہ جو بھی نقصان ہوگا وہ آپ کا ہی ہوگا۔آپ کی ضد نے ملک کو اس حال میں پہنچایا ہے جمہوریت کو بچانے کیلئے شیر کی قربانی دینا ہی ہوگی اگر نواز شریف نے پاناما بل پاس نہ کیا تو سب کو لگ پتا جائے گاکہ جمہوریت بہترین انتقام کیوں ہے۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈہرکی میں موجود تھے جب کہ اس سے پہلے وہ رحیم یار خاں بھی گئے تھے۔

Billawal bhutto aimed at Nawaz Sharief and Imran Khan

Billawal bhutto aimed at Nawaz Sharief and Imran Khan

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website