بیروت: لبنان میں بھکارن مرنے کے بعد اپنے پیچھے خزانہ چھوڑ گئی، گلیوں میں بھیک مانگنے والی کے بینک اکاؤنٹ میں ایک ارب ستر کروڑ کی مقامی کرنسی پڑی تھی۔
کہنے کو فقیر، حقیقت میں امیر، بیروت کی گلیوں میں بھیک مانگنے والی خاتون ارب پتی نکلی۔ معذور بھکارن کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی تھی۔ پولیس نے جب خاتون کی لاش کار سے برآمد کی تو اس کے پاس دو بیگز بھی تھے جن میں پچاس لاکھ مقامی کرنسی موجود تھی۔
مزید تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اس کا بینک اکاؤنٹ بھی تھا، جس میں ایک ارب ستر کروڑ کی مقامی کرنسی موجود ہے۔