اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) مصری کمپنی السویدی الیکٹرک نے توانائی کے شعبے میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان سے مصر کے ممتاز کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی، وزیراعظم عمران خان نے وفد کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاروں اور کاروباری طبقے کو ہرممکن سہولت فراہم کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے مصر کی ممتاز کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ وفد نے وزیراعظم کے ویژن اور حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں پراعتماد کا اظہار کیا۔ وفد نے کہا کہ مصری کمپنیاں پاکستان میں مخلتف شعبوں میں سرمایہ کاروی میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ مصرکے عوام اور کاروباری طبقہ وزیراعظم کے وژن اور قائدانہ صلاحیتوں کے معترف ہیں۔مصری وفد نے وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر کی تعریف بھی کی۔ اس موقع پر مصری کمپنی ال سویدی الیکٹرک نے توانائی کے شعبے میں500 ملین کی سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے وفد کو پاکستان کا دورہ کرنے پر خوش آمدید کہا اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سرمایہ کاروں اور کاروباری طبقے کو ہرممکن سہولت فراہم کریں گے۔