لاہور: سٹاک مارکیٹ میں آج پھر مندی کا رجحان ہے اور کاروباری افراد کے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں کیونکہ 100 انڈیکس میں بڑے پیمانے پر کمی واقع ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کا آغاز ہوا تو سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 35ہزار 631 کی سطح پر تھا تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں آج پھر مندی کا رجحان ہے اور کاروباری افراد کے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں کیونکہ 100 انڈیکس میں بڑے پیمانے پر کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم اس میں کچھ دیر کے بعد معمولی اضافہ ہوا اور 35 ہزاور 697 پر پہنچ گئی لیکن یہ پرواز جاری نہ رہ سکی اور چند ہی لمحات کے بعد تنزلی آنا شروع ہوگئی اور اب تک 100 انڈیکس میں 402 پوائنٹس کی کمی واقع ہو چکی ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کچھ عرصہ سے سٹاک مارکیٹ میں مندی چل رہی ہے۔