counter easy hit

مشتاق رئیسانی سے اربوں روپے حاصل ہوں گے،نیب

Billions will receive from Mushtaq Raessani, NAB

Billions will receive from Mushtaq Raessani, NAB

ڈی جی آپریشنز نیب ظاہر شاہ نے کہا ہے کہ سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اوردیگر سے تقریباًسوا تین ارب روپے حاصل کئے جائیں گے، ملزم 3300 گرام سونا بھی واپس کرنے پر رضامند ہوگیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹر آپریشنز نیب کا کہنا تھا کہ مشتاق رئیسانی کی گیارہ جائیداد سامنے آئیں،مشتاق رئیسانی نے پینسٹھ کروڑ بتیس لاکھ روپے سرینڈر کردیا جبکہ ملزم 3300 گرام سونا بھی واپس کرنے پر رضامند ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مشتاق رئیسانی نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دو جائیدادیں اوردو مہنگی گاڑیاں بھی سرینڈر کی ہیں،مشتاق رئیسانی نے 80 کروڑ روپے کے اثاثے اب تک سرینڈر کیے ہیں۔

ظاہر شاہ نے کہا کہ کرپشن کیس میں کام کرنے والے نیب حکام کو دھمکیاں بھی دی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پلی بارگین اور رقم کی رضاکارانہ واپسی میں فرق ہے ، سزا میں صرف قید شامل نہیں ہوگی ۔مشیر خزانہ اور دیگرملزمان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پلی بارگین کا معاملہ زیر غور آیا،پلی بارگین درخواست کی منظوری دینا چیئرمین نیب کا کام ہے جبکہ پلی بارگین درخواست کی باضابطہ اجازت متعلقہ عدالت دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سہیل مجید شاہ نے 96 کروڑ روپے نیب کو واپس کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، پلی بارگین کے ذریعے تقریباً سوا تین ارب روپے حاصل کیے جائیں گے۔

ڈی جی آپریشنز نیب نے مزید  بتایا کہ عدالت کے فیصلے کے بعد اثاثوں کی رضاکارانہ واپسی کا معاملہ روک دیا گیا۔کرپشن کے مجرم پر سرکاری ملازمت پر دس سال کے لیے پابندی لگتی ہے۔کرپشن ثابت ہونے اور سزا ملنے پر مجرم الیکشن نہیں لڑسکتا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website