برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) مولانا بوستان قادری فانی دنیا کو خیر آباد کہتے ہو ئے دائمی منزل کی طرف روانہ ، ہر دل اداس ہر آنکھ پرنم جناز ہ میں ہزاروں مذہبی سیاسی سماجی سرکاری علمی و ادبی شخصیات کے ساتھ ساتھ عوام الناس کی بھرپورشرکت ، مرحوم کی تحریک آزادی کشمیر ، خدمت خلق، دین اسلام کی تبلیغ و ترویج اور اتحاد امت کے لیے گراں قدر خدما ت پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق ممتاز مذہبی و سماجی شخصیت چیئرمین سنی کنفیڈریشن آف مساجد برطانیہ ، سابق مشیر و زیراعظم آزادکشمیر و صدر تحریک کشمیر برطانیہ ، بانی رکن مسلم برٹش فورم ، ترجمان جما عت اہل سنت برطانیہ مولانا محمد بوستان القادری جو کہ گذشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملے ان کی نماز جنا زہ مرکزی جا مع مسجد گھمکول شریف میں ادا کی گئی جناز ے میں برطانیہ بھر سے علماء و مشائخ ، سیاسی سماجی مذہبی و دیگر مکاتب فکر کی حامل شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔عظیم عالم دین و رہنمامولانا محمد بوستان القادری کی وفات سے پیدا ہو نے والا خلاء کبھی پر نہیں کیا جا سکتاہے ،
علماء و مشائخ کا تعزیتی ریفرنس۔ اس موقع پر الشیخ امداد حسین پیرذادہ ، مفتی عبد الرسول منصور الازہری ، سرپرست اعلیٰ جما عت اہل سنت و مفتی اعظم برطانیہ مفتی محمد گل رحمن قادری ، مفتی رسول بخش سعیدی ، سید ظفر اللہ شاہ ، صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری ، قاری محمد سلیم نقشبندی ، قاری علی محمد قادری ، محمد احمد بوستان قادری ، چو ہدری محمد بشیر رٹوی صدر آل جمو ں وکشمیر مسلم کا نفرنس برطانیہ ، صاحبزادہ حافظ محمد سعید احمد مکی ، مولانا نیاز احمد صدیقی ، صاحبزادہ پیر سلطان نیاز الحسن قادری ، قاری محمد حنیف حسینی ، علامہ محمد نذیر مہروی ، علامہ ساجد ضیاء ، مفتی محمد اسلم بندیالوی ، پیر محمد آفتاب سرمد ، علامہ محمد حفیظ الرحمن ، مولانا غفور احمد چشتی ، مولانا حافظ محمد فا روق ، علامہ اشفا ق عالم قادری ، صوفی محمد جا وید اختر ، صاحبزادہ محمد رفیق چشتی ، مولانا محمد زمان قادری ، مولانا عبد العزیز چشتی ، علامہ قاری فخر الزمان ، علامہ ریا ض احمد قادری ، علامہ عبد الشکور ہزاروی ، راجہ جا وید خان، راجہ ایاز خان، طا رق ڈار ، قا ری ظہیر الحسن ، علامہ صادق ضیاء ، ملک محمد عبا س ، علامہ سمندر خان، صاحبزادہ پیر دلدار شاہ ، مولانا فضل احمد قادری ، محمو د کشمیری ، حاجی محمد بشیر ، پیر محمد حبیب الرحمن محبوبی ، قاری ظہیر احمد ، راجہ امجد خان، کونسلر محبوب حسین بھٹی ، علامہ قاری ساجد ظفر ، راجہ محمد سلیم اختر، پروفیسر احسان الحق ، علامہ قاری خلیل احمد حقانی ، علامہ غلام ربانی افغانی ، قاری حافظ محمد سلطان قادری ، پروفیسر نذیر احمد شال ، امام شاہد تمیز ، علامہ ابو آدم شیرازی ، صاحبزادہ فاروق احمد قادری ، کونسلر محمد افضل ، کونسلر شفیق شاہ، کونسلر حبیب الرحمن ، کونسلر ماجد محمود ، کونسلر وسیم ظفر ، کونسلر محبوب حسین بھٹی ، نائب حسین مغل ، شہزاد اقبال ، چو ہدری محمد اسلم وسن ،محمد جمیل ، بلال نو شاہی سہروردی،قاری تنویر اقبال قادری اور دیگر کی خصوصی شرکت مرحوم کی سیاسی سماجی و مذہبی خدما ت پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔