برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) آل پارٹیز کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کونسل ہا ئوس کے با ہر ہوا جس میں سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، قانونی عمائدین سمیت مسلمان ، عیسائی ، ہندو ،سکھ ، یہو دی و تمام کمیونٹیز نے بھرپور شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء نے میا نما ر میں مقیم روہنگیا مسلم کمیونٹی کے ساتھ بدھ مت کمیونٹی کے ناروا اور غیر انسانی سلوک و ظلم و جبر کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
اس موقع پر ڈپٹی لارڈ مئیر آف برمنگھم کو نسلر شفیق شاہ ، کونسلر فا ضل چو ہدری ، کونسلر ظفر اقبال ، کونسلر محمد اخلا ق ، کونسلر حبیب الرحمن ، کونسلر ماجد محمود ،کونسلر عنصر علی خان، کونسلر وسیم ظفر ،کونسلر محمد ادریس ، کونسلر عابد حسین ، کونسلر اعظمی احمد ، کونسلر مریم خان،چئیرمین تحریک کشمیر برطانیہ محمد غالب خان، صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی ، چئیرپرسن بنا ت المسلمین برطانیہ سمیرا فرخ ، سابق کونسلر اشفا ق احمد شاکی ، کونسلر راجہ شوکت ،راجہ امجد خان، سید نذیر حسین شاہ ، ایو ب مسلم ، حاجی مطلوب حسین ، چو ہدری عارف کیروی ، مولانا بوستان قا دری ، مولانا ظفر اللہ شاہ ، ساجد یوسف ، صائمہ ہا رون ، غزالہ ، قمر خلیل جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی برمنگھم ، حدیبہ شاہ ، انیلہ اسد وائس چئیر پر سن بنات المسلمین برطانیہ ، افتخار حسین ، رفعت مغل ، محمد معصوم ، دویندر پرساد بوپا ، پنڈت روی بھوشان ، اکرام مرزا ، انجم جرال ،عقیلہ، ابو عالمگیر ، راجہ عاشق ، اقبال سلیمان ، محمود الرحمان، لوک ہو لینڈ ، صہیب ثاقب ، ناظم گجر ، محمد احمد ترکش ، زاہد پرویز ، محمد شکیل ، پر و فیسر سعید البا ری ، محمد اسرار ، شہزاد کاظمی، صفیہ اے نور ، عمر بہا در ، ناظم الحسین ، نوید محمود،محمد علی ، ایم ضہیب نمبردار ، عمران قیوم ، قمر عباس ، چو ہدری ماجد حسین ، ریحانہ شاھین ، میمونہ خان، صیم سلیم ، ساجد حسین ، محمد اشرف ، راجہ غضنفر ، سید عابد کاظمی ، زاہد چو ہدری چئیرمین برٹش پاکستانی پروفیشنل کونسل برطانیہ ، فا ئیق احمد،شمس الدین امجد ، فیا ض خاور سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔
اس موقع پر احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے مقررین نے کہاکہ بیگناہ افراد کے قتل کی اجازت کوئی مذہب اور معاشرہ نہیں دیتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ برما کے اندر مقیم روہنگیا کمیونٹی کو انہی کے گھروں سے بے دخل کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے بدترین سلوک دہشتگردی اور انتہا پسندی کی بد ترین مثال ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ مظلوم انسانوں کا قتل برما میں ہو کشمیر ، فلسطین ، سریا ، شام ، عراق اور افغانستان پر امن لوگ کبھی بھی اس کو اچھا نہیں جا نتے ہیں۔
انہو ں نے کہاکہ بر طانوی وزیر اعظم اور پارلیمینٹ کو چا ہیے کہ برما کے اندر ظلم و جبر کا نشانہ بننے والے روہنگیا مسلم کمیونٹی کے لیے عملی اقداما ت اٹھا ئیں ۔ انہو ں نے کہاکہ انسانی خون کسی مسلم کا ہو یا غیر مسلم کا اس کا رنگ ایک ہی ہوتا ہے اور اسے بہا نے والوں کے خلا ف آواز اٹھا نا انسانی حقوق اور انسانیت کا اولین تقاضا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ مسلم امہ بین الاقوامی سطح پر ہو نے والی ہر دہشتگردی اور انتہا پسندی کی مخالفت کرتی ہے وہ شام و سریا کے اندر داعش کی صورت میں ہو ،القاعدہ یا طالبان کی صورت میں جو بھی دہشتگرد اور انتہا پسند بیگناہ انسانوں کا خون بہا ئے گا تو اسے روکنے کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔
انہو ں نے کہا کہ برما کے اندر ہزاروں بیگناہ انسانوں کے قتل پر با لعموم اقوام متحدہ اور با الخصوص او آئی اسی و 57 اسلامک ممالک کی خاموشی نا قابل فراموش ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ میا نمار کے مظلوم روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر چین سے نہیں بیٹھیں گے اور جب تک بین الاقوامی دنیا اس انسانیت سوز خطرناک کھیل کو رکوانے کا اہتمام نہیں کرتی تو اس پر امن احتجاج کا دائرہ کا ر بڑھا تے جائیں گے ۔ انہو ں نے کہاکہ عدل و انصا ف اور امن و امان ہر انسان کا پیدائشی حق ہے کوئی بھی مہذب اور پڑھا لکھا معاشرہ اسے تبا ہ و برباد کرنے کی ہر گز اجا زت نہیں دیتا ہے۔
انہو ں نے کہاکہ برمی مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث تمام عناصر کو عالمی عدالت میں لایا جا ئے اور انکے گناہو ں کی سزا دی جا ئے ۔ انہو ں نے کہاکہ برطانوی با شعور اور با ضمیر شہری دنیا میں دہشت و وحشت پھیلا نے والوں کا مکمل طور پر با ئیکا ٹ کرتے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ دنیا کے اندر بیگنا ہ انسانوں کی قتل و غارت گری روکنے اور نا انصافی کے خلا ف ہم سب کو یک جان اور متحد ہونا پڑے گا ۔ انہو ں نے کہاکہ کسی کا امن و امان اور سکون تبا ہ کرکے کبھی بھی چین کی زندگی نہیں گزاری جا سکتی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ہر با شعور اور با غیرت انسان کو چا ہیے کہ کشمیر فلسطین اور برما سمیت دنیا کے اندر ظلم و ستم ڈھا نے والے دہشتگردوں کے خلا ف ایک جھنڈے تلے اکھٹے ہوجائیں۔
انہو ں نے کہاکہ بے شک حق کو غالب اور باطل کو ناکامی کا منہ دیکھنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ میانما ر کے اندر بیگناہ اور نہتے روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام کرنے والے خواتین کی بے حرمتی اور بچوں کو سرعام زبح کرنے والے زیادہ دیر تک ظلم کا بازار سرگرم نہیں رکھ پائیں گے دنیا کی عدالت میں انہیں سزا یاب ہونا ہی پڑے گا ۔ انہو ں نے کہاکہ روہنگیا مسلم کمیونٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تحریک رکنے نہیں پا ئے گی عدل و انصاف کے حصول تک اپنی جدو جہد جا ری و ساری رکھیں گے۔