ملتان: ملتان میں شہری کے گھر بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے مگر فارما سیکٹر کی ہڑتال کے باعث یہ خوشی پریشانی میں بدل گئی ہے۔
ملتان کے شہری سہیل کے گھر بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ نومولود بچوں میں 3 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔
ان بچوں کو انکیوبیٹر پر رکھا گیا ہے۔ تاہم میڈیکل اسٹورز کی ہڑتال کے باعث ملتان کی شہری خوشی کرکری ہوگئی ہے اور اسے ادویات کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔