counter easy hit

جہاز میں بچے کی پیدائش، ہمیشہ سفر مفت کی سہولت

سعودی عرب سے بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر کوچی جانے والی فلائٹ میں ایک نوجوان خاتون قبل از وقت زچگی کی تکلیف میں مبتلا ہو گئیں۔

Birth of the baby in the aeroplane, always travel free of charge

Birth of the baby in the aeroplane, always travel free of charge

فضائی کمپنی جیٹ ایئر ویز کے مطابق جہاز پر سوار ایک طبی معاون اور جہاز کے عملے نے بچے کی ڈیلیوری میں معاونت فراہم کی۔ یہ واقعہ جیٹ ایئر ویز کے طیارے بوئنگ 737 میں پیش آیا جس میں 162 مسافر سوار تھے۔ جہاز کو کوچی کے بجائے ممبئی کی طرف موڑ دیا گیا جہاں زچہ اور اُس کے نومولود بچے کو فوری طور پر ایئر پورٹ کے قریب واقع ممبئی کے ہولی اسپرٹ اسپتال پہنچایا گیا۔

اسپتال کے ایک اہلکار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ زچہ اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔ ایئر ویز کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اُن کی کسی پرواز پر ایک بچے کی پیدائش ہوئی ہے اس لیے کمپنی کی طرف سے بچے کو عمر بھر کے لیے مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ گزشتہ برس ایک خاتون نے یو اے ای سے فلپائن جانے والی ایک فلائٹ کے دوران ایک بچے کو جنم دیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website