کتیا کی مالکن 46سالہ ایرین پیسلے نے پہلے پہل سمجھا کہ اس نے کوئی کھلونا نگلا ہے
نیو جر سی: آٹھ انچ لمبا چاقو نگل کر بھی ایک کتیا کی جان بچ گئی تاہم جان بچانے کے لیے اس کا آپریشن کرنا پڑا۔
کتیا کی مالکن 46سالہ ایرین پیسلے نے پہلے پہل سمجھا کہ اس نے کوئی کھلونا نگلا ہے ، جس کی وجہ سے اس کے گلے سے دم گھٹنے جیسی آوازیں نکل رہی ہیں۔
خوش قسمتی سے ایرین جلد ہی جانوروں کے ڈاکٹروں کے پاس چلی گئی جہاں ڈاکٹروں کو ایکسرے سے معلوم ہوا کہ 12 ہفتوں کی کتیا سٹیفورڈ شائر بل نے چاقو نگل لیا ہے ،اس طرح ڈاکٹروں نے ہنگامی طور پر کتیا کا آپریشن کر کے چاقو نکال لیا۔
آپریشن کے بعد کتیا اب تیزی سے روبہ صحت ہو رہی ہے ۔