ٹوکیو: جاپان میں خراب انداز میں اٹھنے بیٹھنے سے متاثرہ جسم میں پیدا ہونے والی سختی اور تکلیف کو دور کرنے کے لیے مریضوں کو ایک بڑی چادر میں گٹھڑی کی طرح لپیٹ کر ان کا علاج کرنے کا طریقہ بہت مقبول ہورہا ہے۔
جاپانی طویل اوقات تک سخت محنت کرنے میں مشہور ہیں اور اس دوران ان کی نشست و برخواست کا انداز (پوسچر) متاثر ہوتا ہے جس سے طرح طرح کی تکالیف مثلاً جوڑوں کا درد، سختی اور دیگر امراض پیدا ہوتے ہیں۔ مساج اور اعضا کو کھینچنے سے بھی فائدہ ہوتا ہے لیکن جاپانی ماہرین نے اس کا بہتر حل تلاش کیا ہے وہ مریضوں کو ایک بڑی چادر میں باندھ کر جسم کو اسی حالت میں رکھتی ہیں جس طرح ایک بچہ ماں کے پیٹ میں سکڑ کر سویا رہتا ہے۔