بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کا کہنا ہے کہ مودی کی جماعت سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے سے سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔
بی جے پی سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش میں بھارت کی کچھ ریاستوں میں قبل از وقت انتخابات کراسکتی ہے ۔
کانگریس رہنما گروداس کمت کا کہنا ہے وزیراعظم مودی اور ان کی جماعت بھارتی فوج کے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کا سارا کریڈٹ خود لینا چاہتے ہیں اور ساری صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ ریاستوں میں قبل از وقت انتخابات کراسکتے ہیں، لہٰذا پارٹی کارکن ہر ممکن صورت حال کے لیے تیار رہیں۔