اسلام آباد(یس اردو نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنیوالے حملہ آوروں کی تصاویر اور نام بھی سامنے آگئیں جو ممکنہ طورپر ہدف کے انتخاب کے بعد ان کی روانگی سے قبل بنائی گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر تصاویر شیئرکرنے کیساتھ ہی لکھا گیا ہے کہ کراچی سٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنیوالے چاروں افراد کی اب بی ایل اے نے تصاویر جاری کردی ہیں ، اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ وہاں حملہ کرنیوالے افراد کی کل تعداد ہی چار تھی ۔
عدنان عادل نے لکھا کہ “بلوچ لبریشن آرمی کے چار دہشت گرد جو آج کراچی میں دہشت گردی کے ناکام حملہ میں ہلاک ہوئے ان کے نام یہ ہیں۔ تسلیم بلوچ عرف مسلم، شہزاد بلوچ عرف کوبرا، سلمان حمال عرف نوتک، سراج کنگر عرف یاگی۔ بلوچ لبریشن آرمی کا مرکز افغانستان میں ہے”۔
یادرہے کہ سندھ رینجرز نے اعلان کیا ہے کہ سٹاک ایکسچینج پر حملے میں ملوث چارو ں دہشتگرد مارے جاچکے ہیں، اب صرف سیکیورٹی کلیئرنس ہورہی ہے اور دہشتگردوں کے قبضے میں موجود بھاری اسلحہ اور دیگر سازو سامان تحویل میں لے لیا گیا جبکہ ان کی لاشیں بھی موقع سے منتقل کردی گئی ہیں۔
PG 18
VIDEO FOOTAGE OF KARACHI STOCK EXCHANGE ATTACK BY BLA TERRORISTS