پیرس : پیپلز پارٹی یورپ کے آڈینیٹر اور فرانس کی معروف سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری کامران گھمن نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور انڈیا کی ہٹ دھرمی کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہے 27 اکتوبر مقبوضہ کشمیر ،آزاد کشمیر ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔
کیونکہ یہ سیاہ دن ہے جب 27 اکتوبر 1947 ء کو بھارتی فوج نے سرینگر پر اترتے ہی کشمیریوں پر مظالم ، قتل عام اور جبری قبضے کا آغاز کیا تھا۔ یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔ ویسے تو کشمیر میں راتوں کی تاریکی اور ظلمتوں کے اندھیرے ون کے اجالوں میں بھی جاری و ساری ہیں۔ کشمیر پر بھارتی فوج کے جبری قبضے کو کشمیری نے نہ کبھی تسلیم کیا ہے اور نہ کرینگے ۔ یہی وجہ ہے کہ 27 اکتوبر کو کنٹرول لائن کے آر پار دنیا بھر میں کشمیری 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔
اس دفعہ 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر سے قبل بھارت نے سیالکوٹ ورکنگ باونڈری اور آزاد کشمیر کی سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی فوج کشمیریوں کی قاتل کی شناحت رکھتی ہے۔دنیا کی مہزب اقوام مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں بند کرائیں اور ریاست جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کو بھارت کے غا صبانہ تسلط آزادی دلائیں۔