پیرس، ایفل ٹاور پر مقبوضہ کشمیر پرغاصبانہ بھارتی قبضے کیخلاف بھرپوریوم سیاہ، مظاہرے میں بڑی تعداد میں پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کی شرکتی
پیرس۔اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پیرس کے معروف مقام ایفل ٹاور پرکشمیر کی جنت نظیر وادی پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کیخلاف پاکستانی وکشمیری کمیونٹی نے بھرپور یوم سیاہ منایا ۔ ایفل ٹاور بھارت اورمودی مخالف نعروں سے گونج اٹھا، پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد نے مظاہرے میں شریک ہوکر مثالی اتحاد ویگانگت کا ثبوت پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایفل ٹاور پرشام 04 بجے مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا تھا مگر دوپہر سے ہی بہت سے لوگ اپنے بچوں اور عزیزواقارب کے ہمراہ مظاہرے کے مقام پر پہنچنا شروع ہوگئے۔ پیرس میں موجود پاکستانی وکشمیری کمیونٹی نے مثالی اتحادکا ثبوت دیتے ہوئے بھرپور پیغام پہنچایا ۔ مظاہرے سے کمیونٹی کے سرکردہ راہنمائوں نے خطاب کیااور کہا کہ ہم ایک ہیں اور بھارت کیخلاف کشمیریوں کی جنگ آزادی اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔انشااللہ بہت جلدکشمیرپاکستان کاحصہ بنے گا اور بھارت اپنے تمام تر عزام سمیت دنیا بھر میں رسواہوگا۔مظاہرے میں پاک فوج اوروزیراعظم پاکستان کومقبوضہ کشمیر پر بھرپور موقف اختیار کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مظاہرے میں کمیونٹی کے بچوں نے ملی نغمے اور کشمیر کی موجود صورتحال پرخاکے بھی پیش کیے جو خصوصی توجہ کامرکز بنے رہے۔
#Kashmir #Freedom #IndiaTerrorist #ModiTerrorist #Paris #France #Pakistan #Protest
Publiée par Sahibzada Ateeq sur Samedi 26 octobre 2019
Publiée par Sahibzada Ateeq sur Samedi 26 octobre 2019
Publiée par Sahibzada Ateeq sur Samedi 26 octobre 2019
Publiée par Sahibzada Ateeq sur Dimanche 27 octobre 2019
Publiée par Sahibzada Ateeq sur Dimanche 27 octobre 2019