counter easy hit

کالے جادو سے متعلق لڑکی کے بیان نے کیس کو نیا رخ دے دیا

 black magic girl

black magic girl

میڈٰکل رپورٹ میں لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے شواہد نہیں ملے ، گردن پر نوچنے کے نشان موجود ہیں ، لڑکی نے ہمسائے پر کالا جادو کرنے کا الزام عائد کر دیا
لاہور (یس اُردو) لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں لڑکی پر تیزاب پھینکے جانے کے شواہد نہیں ملے ۔ کالے جادو سے متعلق لڑکی کے بیان نے کیس کو نیا رخ دیدیا ، لاہور کے علاقے ہربنس پورہ سلامت پورہ کی رہائشی آمنہ نامی لڑکی کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا تھا کہ گزشتہ رات گھر میں نامعلوم افراد گھس آئے اور انہوں نے مبینہ طور پر آمنہ کی گردن پر تیزاب پھینک دیا جس سے اس کی گردن جھلس گئی ۔ آمنہ کو فوری سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد جاری ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق آمنہ حالت خطرے سے باہر ہے ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکی پر تیزاب پھینکے جانے کے شواہد نہیں ملے ۔ گردن پر نشان نوچے جانے کے ہیں ۔ لڑکی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس کا ہمسایہ کالا جادو کرتا ہے جس سے چند روز قبل جھگڑا ہوا تھا ۔ پولیس نے لڑکی کے بھائی کی جانب سے دی گئی رپورٹ درج کر لی ہے ۔ ڈی ایس پی ہربنس پورہ کا کہنا ہے کہ واقعہ میں شکوک و شبہات موجود ہیں ۔ اصل حقائق سامنے لانے کیلئے مزید ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے ۔