counter easy hit

وائرس میں کالی مکڑی کا ہلاکت خیز زہر دریافت

Black spider venom deadly virus discovered`

Black spider venom deadly virus discovered

ٹینیسی: امریکی سائنسدانوں نے وائرس کے ڈی این اے میں وہ جین دریافت کرلیے جو اب تک صرف ’’کالی بیوہ‘‘ (بلیک ویڈو) نامی مکڑی میں دیکھے گئے تھے اور جنہیں استعمال کرتے ہوئے یہ مکڑی ایک خطرناک زہر تیار کرتی ہے۔

کالی بیوہ مکڑی (بلیک ویڈو اسپائیڈر) کا زہر’’کھڑکھڑیا سانپ‘‘  کے زہر سے بھی 15 گنا زیادہ خطرناک اور ہلاکت خیز ہوتا ہے۔

امریکا کی وانڈربلٹ یونیورسٹی کے 2 ماہرین نے’’فیج‘‘ قسم کے ایک وائرس پر تحقیق سے یہ جین دریافت کیا ہے اور یہ پہلا موقعہ ہے کہ جب کسی جانور میں پایا جانے والا کوئی جین ایک وائرس میں بھی دیکھا گیا ہے۔

البتہ یہ واضح نہیں کہ ارتقائی طور پر وائرس سے یہ جین سیاہ مکڑی میں منتقل ہوا یا وائرس نے سیاہ مکڑی سے یہ جین حاصل کیا ہے۔

فیج وائرس جسامت میں دوسرے وائرسوں سے خاصے بڑے ہوتے ہیں اور جب وہ کسی خلہے یا جرثومے پر حملہ کرتے ہیں تو اس کی بیرونی جھلی پھاڑ کر اسے ہلاک کردیتے ہیں۔

دوسری حیرت انگیز بات  یہ ہے کہ فیج قسم کے وائرس عموماً یا تو صرف جرثوموں کو متاثر کرتے ہیں یا پھر جانوروں کے خلیات پر حملہ آور ہوتے ہیں۔ لیکن یہ فیج وائرس بہ یک وقت ان دونوں پر حملہ آور ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website