اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے ذوالفقار مرزا کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا بلیک واٹر کے ساتھ کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ بلیک واٹرکے ایجنٹ ہیں جس نے اپنی پرائیویٹ فورس بنا رکھی ہے۔
جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ کراچی کے افسوسناک واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے اور ملوث افراد کو سامنے لایا جائے۔
براہمداغ بگٹی کو بھارتی پاسپورٹ را نے جاری کرایا تھا، کراچی دہشت گردی میں بھی را کے ملوث ہونے کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں عالمی سازش کے تحت حالات کو خراب کیا جا رہا ہے۔