عدالت اور کیا کرسکتی ہے،نشاندہی کر دیں تو ملزمان کو خود پکڑ کے لے آتا ہوں ، عدالت کیس کی تفتیش میں مداخلت نہیں کرے گی:چیف جسٹس شوکت صدیقی
اسلام آباد : سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی اشاعت سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی اور مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد روکنے کا طریقہ کار بنائے اور ایف آئی اے کیس کی میرٹ پر تفتیش کرے۔ جسٹس شوکت صدیقی نے کہا عدالت اور کیا کرسکتی ہے،نشاندہی کردیں تو ملزمان کو خود پکڑ کے لے آتا ہوں ، عدالت کیس کی تفتیش میں مداخلت نہیں کرے گی، یہ دروازہ بھی بند ہونا چاہئے کہ لوگ توہین رسالت قانون کا غلط فائدہ نہ اٹھائیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کیس میں پیش رفت رپورٹ جمع کراتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ بیرون ملک فرار ہونے والے بلاگرز کو ریڈ وارنٹ کے ذریعے واپس لایا جائے گا۔